اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابوعماد الرفاعی نے آج کہا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے صیہونی حکومت کےجرائم کی حمایت اور فلسطینی استقامت پر تنقید کرکے یہ ثابت کردیا کہ امریکی حکومت مسلمانوں کاخون بہانے میں اس حکومت کے ساتھ شریک ہے۔ الرفاعی نے مزید کہا کہ امریکہ نے صیہونی حکومت کو اسلحہ دے کر فلسطینی قوم پر ظلم کیا ہے۔ لبنان میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کےنمائندے نے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں کہا کہ مصر نے جہاد اسلامی فلسطین کوجنگ بندی کےبارے میں گفتگوکے لئے ابھی باقاعدہ طور پر دعوت نہيں دی ہے۔ درایں اثنا فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی منسوخی کے باوجود فلسطینی مذاکرات کاروں کی جانب سے جنگ بندی کی راہوں کا جائزہ لینے کے لئےمصرکے دورے کی خبر دی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے بہترگھنٹے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعہ کو بھی غزہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک ایک سوستر فلسطینی شہید اور پانچ سو سے زیادہ زخمی ہوچکے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲